کوئٹہ: بی ایس او (پجار) ڈیرہ مراد جمالی زون کے زونل آرگنایزر یاسر عرفات بلوچ، ڈپٹی آرگنایزر زاہد بلوچ و اراکین آرگنایزنگ کمیٹی کے ممبر رضوان بلوچ اور شہزاد بلوچ نے اپنی جاری مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت صرف تعلیم دشمن پالیسیاں اختیار کر کے صوبے کو مزید تعلیمی پسماندگی میں دھکیل نے پے تلی ہوی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نصیرآباد اور جھالاوان ریجن پہلے ہی تعلیمی حوالے سے معذور اور بانجھ پن کا شکار ہے انہوں نے کہاکہ چند روز قبل خضدار کے اعلی تعلیمی ادارے اور نصیرآباد کے میڈیکل کالج کو فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کینسل کرنے کا پلان کیا جا رہا ہے جوکہ ناقابلِ برداشت ہے انہوں نے کہا ہے کہ بی ایس او پجار کا ہر رکن اپنی تعلیمی اداروں کے لیے سیسہ پلای دیوار کا کردار ادا کر کے ان سازشوں کو ناکام بنایگا انہوں نے کہا کہ موجوہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہمیں ٹیکنکل طور پے تعلیم کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ نصیرآباد ریجن نا اہل نماندوں اور جاگیرداروں کی وجہ سے تعلیمی مسال کا گڑھ بن چکا ہے انہوں نے کہاکہ بی ایس او پجار کے مرکزی اعلامیے کی تعمیل کر کے جمہوری طور پے اِحتجاج کا رخ کرینگے آخر میں انہوں نے کہا کہ بی ایس او پجار کا فکر و فلسفہ پڑھا لکھا بلوچستان اور با شعور و خوشحال بلوچستا کا ہے انہوں نے کہا کہ بی ایس او پجار کی تعلیم دوستی کی وجہ سے آج اسٹوڈنٹس آرگنایزیشنز کی سرکلز میں وجود رکھ کے جمہوری ساکھ کے پلو کو پکڑ کر جدوجہد کی راہ اختیار کی ہے۔