|

وقتِ اشاعت :   March 23 – 2021

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ 23مارچ یوم پاکستان کا دن ہمارے ابا و اجداد کے لاجواب قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اور آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے کہ جس طرح پاکستان بننے سے پہلے ہمارے اباو اجداد نے بے شمار قربانیوں کے بعد برصغیر پاک و ہند کے نقشے پر پاکستان کو ایک نام اور پہچان دیا۔

آج بطور پاکستانی ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم ان کے اوصاف کا اپنا مشن سمجھ کر ملک کی دفاع، سالمیت کے لئے دن رات محنت کرے اور دنیا کے نقشے پر پاکستان کو ایک عظیم ملک کا نام دیں۔ بیان میں کہا گیاہے کہ 23مارچ 1940کا دن ہیں سکھاتا ہے کہ جب آپ کے ارادے بلند ہو تو تمام تر مشکلات کے باوجود اپنی منزل پالیتے ہیں۔

بیان میں کہا گیاہے کہ 1940 کو اسی دن لاہور میں قرارداد پاکستان منظور کی گئی تھی اور برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں نے صحیح معنوں میں قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں اپنے لئے ایک علیحدہ وطن کے حصول کیلئے جدوجہد کا آغاز کیا تھا۔

یوم پاکستان کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آوران میر سیف اللہ کھتیران نے مزید کہا کہ اس دن ہم سب ملکر اس عہد کی تجدید کریں کہ ہم مکمل اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی یکجہتی، ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے مل جل کر کام کرینگے۔