|

وقتِ اشاعت :   March 23 – 2021

کوئٹہ: چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے کہا ہے کہ صوبے میں جہاں بھی منشیات کی کاشت کیجاتی ہیاسے تلف کرنے کیلیے فوری طور پر موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے فیڈرل سیکرٹری انسداد منشیات اکبر حسین درانی سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں صوبے میں منشیات کی روک تھام کیلیے صوبائی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ بلوچستان میں منشیات کے استعمال کے بڑھنے کا اندیشہ ہے اور اس کی روک تھام کیلیے صوبائی حکومت سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام قانون نافذ کرنیوالے ادارے آپس میں ایک دوسرے کیساتھ تعاون کریں اور ادارے ایک دوسرے کیساتھ معلومات کا تبادلہ بھی کریں انہوں نے کہا کہ منشیات اور منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کیلیے ایک اینٹی نارکوٹکس ریپیڈ رسپانس فورس بنائی جائیگی۔

جس میں تمام اداروں کے اہلکار ہوں گے۔ وفاقی سیکرٹری اکبر حسین درانی نے کہا کہ منشیات جیسی لعنت ہماری آنے والے نسلوں کی صلاحیتوں کو متاثر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کیخلاف کاروائی کرنے والے ادارے کے عملے کی تربیت اور استعداد کار بڑھانے کی ضرورت ہے۔

اور منشیات کے عادی افراد کیلیے بحالی مراکز قائم کیے جائینگے۔ اس کے علاوہ ان لوگوں کو معاشرے کا حصہ بنائیں گے اس موقع پر سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی بلال احمد جمالی، سیکرٹری سوشل ویلفیئر عبدالروف بلوچ سمیت دیگر حکام موجود تھے۔