|

وقتِ اشاعت :   March 24 – 2021

کوئٹہ: اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ سماجی کاموں میں حصہ لینا عبادت سے کم نہیں ہے خدمت خلق فانڈیشن انٹرنیشنل نے بلوچستان میں فلاح وبہبود اور بے بس افراد کی رہنمائی کیلئے جو اقدامات کیے ہیں وہ قابل تحسین ہے جلد لندن کا دورہ کرکے پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات اور بلوچستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے خدمت خلق فانڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین و تمغہ امتیاز نعمت اللہ خان ظہیر،ترجمان کے کے ایف انٹرنیشل طارق خان ترین اور دیگر کی ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہیاس موقع پر نعمت اللہ ظہیر نے سپیکر عبدالقدوس بزنجو کو لندن آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہاکہ جلد لندن کا دورہ کرکے لندن میں قائم پاکستانی اور دیگر سے بلوچستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ بحیثیت انسان ہمیں چاہئے کہ دوسروں دکھدرد اور غم کو سمجھیں اور جہاں غریب لوگوں کو ضرورت ہو ان کو حل کرنے کی کوشش کریں گے بلوچستان میں بہت سے لوگ اسے ہیں جو ان کے بس میں سب کچھ ہے لیکن انسانیت کی خدمت کرنے کیلئے آگے نہیں آتے خدمت خلق فانڈیشن انٹرنیشنل نے ہر وقت غریبوں کے دکھ و درد میں شامل ہو کر ان کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے ہیں۔

جس پر ہم ان کو شاباش دیتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ آگے بھی پسے ہوئے لوگوں کی آواز بن کر اقدامات کریں گے سپیکر بلوچستان اسمبلی نے نعمت اللہ ظہیر کو یقین دہانی کرائی کہ اس کار خیر میں بحیثیت سپیکر آپ کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے۔

جہاں بھی میری ضرورت رہی ہم حاضر ہیں۔دریں اثنا چیئرمین خدمت خلق فانڈیشن انٹرنیشنل و تمغہ امتیاز نعمت اللہ ظہیر نے سیکرٹری پی ایچ ای صالح محمد ناصر اور سیکرٹری زراعت قمبر دشتی سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔