کوئٹہ: وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا پاکستان اور بھارت کا سیز فائر کرکے مذاکرات شروع کرنا مثبت عمل ہے دونوں ریاستوں کو چاہیے کہ وہ انسانیت کے بقاء کے لیے پالیسیاں بنا کر غربت اور بنیادی ضرورتوں سے محروم اپنے لوگوں کی حالت راز کو بدلے۔
کیونکہ جنگ کی وجہ سے دونوں طرف سے لوگ متاثر ہوئے ہیں اور لوگوں کی دلوں میں نفرتیں بڑھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں دونوں ریاستیں اب ایک دوسرے کے خلاف طاقت کا استعمال سے گریز کرینگے۔
اور اپنے عوام کے فلاح و بہبود کے لیے کام کرینگے نصراللہ بلوچ کا کہنا ہے کہ ہم ریاست سے گزارش کرتے ہیں کہ بلوچستان میں طاقت کے استعمال سے گریز کرکے بات چیت کا راستہ اپنائے اور لاپتہ افراد کی غیر مشروط طور پر رہائی کا اعلان کرے۔