گوادر: سوشل میڈیا اور قومی میڈیا کی اہمیت اورذمہ داریاں الگ الگ ہیں ۔ جرنلزم میں نئے رجحانات اور جدت پیدا ہو گیا ہے ۔ صحافیوں کو فیک (جھوٹی) خبروں سے متعلق احتیاط کرنا چاہئے، اِن خیالات کا اظہار امتیاز گل،سبوخ سید،اور شہزادہ ذوالفقار نے سی آر ایس ایس (سینٹر فار ریسرچ اینڈ اسٹڈی) کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا بھر میں سوشل میڈیا نے مین اسٹریم میڈیا (قومی میڈیا) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ہمارے ملک کی مین اسٹریم میڈیا یکطرفہ ہے لیکن سوشل میڈیا دو طرفہ ہے ۔
سوشل میڈیا میں خبر چھپتے ہی جائزہ اور تنقید کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے ، قاری،وویورز کو متعلقہ خبر سے متعلق فوری طورپر اپنا رائے دینے کا حق پہنچتا ہے ، سوشل میڈیا میں نشر ہونی والی غلط خبروں پر سائبر کرائم کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
دنیا میں اس وقت تین ارب فیک اکاؤنٹس بند کردئیے گئے جبکہ فیس بک پر سات سو اکاؤنٹس بند کردئے گئے ہیں، فیک نیوز سے متعلق شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی گئی تربیتی نشست میں تربت اور گوادر پریس کلب کے درجنوں صحافیوں نے شرکت کی۔