کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سابق سینیٹرستارہ ایاز کو ماحولیاتی تبدیلی پر بین الصوبائی اور وفاق سے رابطے کے لئے نمائندہ مقرر کردیا،چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کے 6مارچ کو جاری کردہ نوٹیفکیشن SO(CAB(3-27-/2018/S&GAD/585-684کے مطابق وزیراعلیٰ جام کمال خان نے ستارہ ایاز کو ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرنے کے لئے بین الصوبائی او ر وفاق سے رابطوں کی نمائندہ مقرر کردیا ہے۔
ستارہ ایاز کی تعیناتی اعزازی طور پر کی گئی ہے جبکہ وہ ماحولیاتی تبدیلی اور تحفظ ماحولیات پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے رابطے، ماحولیات کے شعبے میں مستحکم ترقیاتی اہداف کے حصول میں معاونت ، محفوط ماحول کے حصول کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور عالمی اداروں سے رابطوں میں کردار ادا کریں گی ۔