|

وقتِ اشاعت :   March 27 – 2021

لورالائی: مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نا ئب صد سابق وفاقی وزیر سردار محمد یعقوب خان ناصرنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو کورونا سے بچانے کیلئے ایس او پیز کا کہہ رہی ہے دوسری طرف وزیر اعظم اور اسکی اہلیہ دونوں کورونا میں مبتلا ہیں لیکن وزیر اعظم اسکے باوجود میڈیا سے بات چیت کرکے ایس او پیز کی دھجیاں اڑا ارہے ہیں ۔

انکے اس عمل سے عوام میں بڑا منفی میسج گیا ہے دنیا میں بھی ہمارے ملک کا کوئی اچھا میسج نہیں گیا انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی اور پی پی نے پی ڈی ایم کے ساتھ جو گیم کھیلا وہ انکے لیئے عنقریب درد سر بنے گا بے وفائی کرنے والوں کو اپنے انجام کا بھی علم ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں یہ بات طے ہوئی تھی کہ سینٹ میں اپوزیشن لیڈر پی ایم ایل ن کا ہوگا ۔

کیونکہ ہم نے چیئرمین شپ میں سابق وزیر اعظم کو سپورٹ کیا تھا انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو پی پی نے نقصان پہنچا یا باپ پارٹی میں حکومتی ایماء پر راتوں رات فارورڈ بلاک بنا کر یوسف رضا گیلانی کی حمایت کرائی گئی جو کہ ہمارے سمجھ سے بالاتر ہے ائی ایم ایف کے ڈکٹیشن پر چل کر بجلی کو ائندہ تین سالوں تک اسکے نرخوں میں 884 ارب روپے کا اضافہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

جبکہ گیس کے بلوں میں بھی 97 فیصد اضافہ کرتے ہوئے 105 ارب روپے کے مزید ٹیکسز لگانے جارہی ہے اور سرکاری ملازمین کے ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن کی سہولت مکمل ختم کرنے کی بھی تیاری ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بنک کو ائی ایم ایف کے تابع کر کے اسکی خود مختیاری کو ختم کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ کرپشن کو حکومت پروموٹ کررہی ہے۔

عدل و انصاف کا کسی شعبے میں نام و نشان نہیں مہنگائی نے عوام کو زلیل و خوار کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ خود پی ٹی ائی کے کئی اہم رہنما اور کارکن حکومتی پالیسیوں سے نالاں ہیں جسکا اظہار پی ٹی ائی بلوچستان نے کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل ن ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے بلوچستان میں شمولیتوں کا نہ رکھنے والا سلسلہ جاری ہے مستقبل ہمارا ہے کارکن لانگ مارچ کی تیاریاں جاری رکھیں جلد پی ڈی ایم کے اجلاس میں قوم کو نئی تاریخ کی نوید سنائی جائیگی ۔