خضدار: گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کھٹان خضدار میں ٹیچرز اور طالبات میں کورونا مرض کے علامات پائے جانے اور مذکورہ تعلیمی ادارہ کورونا کے حوالے سے خبروں میں آنے کے بعد نیشنل اسٹاپ آفیسر فوکل پرسن کوڈ 19قلات ڈویژن ڈاکٹر شفیع دانش کی سربراہی میں محکمہ صحت اور ریپٹ رسپانس کی ٹیم گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کھٹان پہنچ گئی جہاں انہوںنے ٹیچرز اور طالبات کا کورونا مرض ٹیسٹ لیئے گورنمنٹ اسکول کی ٹیچرز اور طالبات میں سے چھ افراد کا ٹیسٹ پازیٹو آگیا۔
رزلٹ کے مطابق پانچ فیمیل ٹیچرز اور ایک اسٹوڈنٹ کورونا مرض میں مبتلا ہے ۔گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول خضدار کورونا کے حوالے سے خبروں میں آنے کے بعد نہ صرف محکمہ صحت کی ٹیمیں حرکت میں آگئیں بلکہ ٹیچرز طالبات کو بھی تلقین کی گئی کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار اور ایس او پیز پر عمل کریں ،اسکول میں محدود پیمانے پر اساتذہ اور فیمیلز کے ٹیسٹ لیئے گئے ہیں ۔
متاثرہ اسکولز کے اکثریتی بچوں اور ٹیچرز کا ٹیسٹ لینااب بھی باقی ہے۔ اس موقع پرنیشنل اسٹاپ آفیسر فوکل پرسن کوڈ 19قلات ڈویژن ڈاکٹر شفیع دانش کا کہنا تھا کہ معاملہ تشویشناک نہیں بلکہ کنٹرول میں ہے دیر آید درست آید کے مصداق محکمہ صحت کی ٹیم کو جیسے ہی اطلاع ملی ہے تو ہماری ٹیم اسکول پہنچی ہے اور جن فیمیل ٹیچرز اور طالبات میں کورونا مرض کا شبہ تھا ان کے ٹیسٹ لیئے گئے ۔
جن میں سے چھ طالبات و ٹیچرز میں کورونا پازیٹو آیا ہے ، اس حوالے سے ہمارا یہی پیغام ہے کہ کہیں بھی کسی تعلیمی ادارہ یا کسی آفس اور شعبہ جات میں اس طرح کورونا مرض کا شبہ پیدا ہو تو ۔
اس سے نہ صرف محکمہ صحت کی ٹیموں کو آگاہی دی جائے بلکہ خود بھی احتیاطی تدابیر اختیار کیئے جائیں ماسک کے استعمال کوممکن بنایا جائے ،حفاظتی تدابیر کے ذریعے ہی اس مرض سے نجات ممکن ہے اور اس سے بچا جاسکتا ہے ۔