کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماے سابق ایم این اے ممبرسنٹرل کمیٹی میرعبدالرؤف مینگل نے گزشتہ روزگوٹھ لطیف میں المناک دلخراش واقع کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ مجوزہ واقع قبائلی سیاسی اورشرعی اقدارکے منافی ہے ۔
تمام قبائل قابل احترام ہیں لیکن اس واقع نے قبائلی روایات ورسم ورواج کوتارتارکردیاہے بلکہ انسانی اقدارکومسخ کردیاہے قبائلی مسائل ہوتے ہیں ان کاحل بھی قبائلی بنیادوں پرموجودہے لیکن اس طرح کیعمل کاحوصلہ شکنی کرناچائیے کوئی بھی مہزب معاشرہ اس طرح درندگی کااجازت نہیں دیتا تمام قبائل نصیرآبادڈویژن جرگہ منعقدکرکیاس کے خلاف سخت اقدام اٹھائیں کوئی کتنااثراسوخ رکھتاہووہ قبائلی رسم ورواج سے بڑانہیں ہے۔
ہزاروں سالوں سے قبائلی وقومی بنیادوں پررسم رواج کومسخ کرنیکی کسی کواجازت ہیانسانی حقوق کی تنظیمیں سول سوسائٹی صحافتی برادری سیاسی وسماجی شخصیات وادارے اس کیخلاف آوازبلندکریں۔
انتظامیہ اس اندونہاک واقع کے خلاف تاحال قدم اٹھانیمیں سست روی کاشکارہے آئی جی پولیس حکام اس کیواقع میں شریک ملزموں کوفی الفورگرفتارکے واقع میں شہیدکمسن بچوں ودیگرکوانصاف فراہم کیاجائے۔