|

وقتِ اشاعت :   March 28 – 2021

کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے ایک بار پھر صوبائی حکومت کوتعصب پرست قراردیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کے ترقی کے دعوے جھوٹے ہیں ،حزب اختلاف کے حلقوں میں ترقیاتی کام بند کردئیے گئے ہیں ،دھاندلی کی پیدواروں کا دھا ندلا ہے ،ڈھائی تین سالوں میں نوکریوں کے اشتہار آتے ہیں اور پھر کینسل ہوجاتے ہیں ،،فیڈرل بیورو آف سٹیٹسٹکس کے اعداد وشمار ہیں کہ ہم 47ہزار ارب قرض دار ہیں۔

اتنا قرض تو ملک کیسے چلے گاپاکستان کی معاشی حالت بہت کمزور ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک انٹرویو اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں کیا۔نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاکہ موجودہ حکومت نے حزبِ اختلا ف کے حلقوں میں ترقیاتی کام بند کر رکھے ہیں، متعصب حکومتی ترقی کے دعوے جھوٹ ہیں، ترقیاتی رقوم اپنی جماعت کے افراد کی خوشنودی اوردوسرے حلقوں میں اِن کے باپ کے جیب میں جارہے ہیں۔

جو قابلِ مزمت حرکت ہے، یہ ہے دھاندلی کی پیداواروں کا دھا ند لا،انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے ڈھائی سے تین سالوں کے موجودہ دور حکومت میں نوکریوں کے اشتہارات آتے اور پھر کینسل ہوتے ہیں بہت دفعہ تو دیکھاہے کہ انٹرویوز دیکر اپوائنٹ منٹ لیٹر ہاتھ میں ہوتے ہیں لیکن پھر کینسل کردئیے جاتے ہیں پاکستان ریلوے میں نوکری کیلئے درخواست دینے والے کچھ لوگ آئے تھے۔

اس سلسلے میں نے ریلوے اتھارٹیز سے بات کی تو انہوں نے کہاکہ ہم نے اپوائنٹ کی ہے لیکن تنخواہوں کے پیسے ہمارے پاس نہیں ہے وفاقی حکومت کو بھی کہاہے کہ بھرتی افراد کیلئے فنڈز ریلیز کیاجائے ،پاکستان کی معاشی حالت بہت کمزور ہے ،فیڈرل بیورو آف سٹیٹسٹکس کے اعداد وشمار ہیں کہ ہم 47ہزار ارب قرض دار ہیں اتنا قرض تو ملک کیسے چلے گا۔