ٌ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی ہولی کے پرمسرت موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد ہولی بہار کی آمد پر رنگوں کا تہوار ہے جس سے خوشی اور امن کا پیغام پھیلتا ہے۔
ہولی کا تہوار ہمارے معاشرے میں امن ، دوستی اور باہمی احترام کے جذبوں کو مضبوط بناتا ہے۔بلوچستان میں صدیوں سے آباد ہندو برادری ہماری تہذیب وثقافت میں رچ بس گئی ہے ہندو برادری نے ملک کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل تحفظ اور مذہبی آزادی حاصل ہے۔
موجودہ حکومت اقلیتی برادری کو زندگی کے ہر شعبہ میں تمام تر سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ہم ہندو برادری کے اس خوشیوں کے تہوار میں برابر کے شریک ہیں۔
ہمیں ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہو کر بھائی چارے اور امن کے پیغام کو عام کرنا چاہیے۔