خضدار: ارباب کمپلیکس خضدا رمیں انجمن تاجران کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تاجربرادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اجلاس میں شہید حاجی عطاء اللہ محمد زئی کی خدمات اور کاوشوں کو سراہا گیا اور ان کے مشن کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔
اجلاس میں قرار داد پیش کی گئی جس میں گزشتہ روز ارباب کمپلیکس کے صدر اور انجمن تاجران اور منشی ارباب کمپلیکس ک خلاف بیان بازی اور من گھڑت الزام تراشی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
ارباب کمپلیکس کے صدر اور انجمن تاجران خضدا رکے صدر کی حمایت کا اعادہ اور ان کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں ساتھ دینے کا اعلان کیا گیا۔اس اہم اجلاس میں ارباب کمپلیکس خضدار یونین کے صدر باب شفیق احمد انجمن تاجران خضدار کے نائب صدر بشیراحمد جتک میر حضوربخش موسیانی ارباب زوہیب مینگل منیجر میر سعیداحمد ساسولی ارباب کمپلیکس یونین کے نائب صدر عبدالغنی چیف غلام رسول عبدالمجید یاسر خدرانی سکند علی عطاء اللہ محمد کبیر ودیگر تاجربرادری کی کثیر تعداد شریک تھی۔
اس موقع پر ارباب کمپلیکس خضدار کے صدر بابا شفیق احمد انجمن تاجران خضدار کے نائب صدر بشیراحمد جتک و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے تاجر برادری کی فلاح وبہبود اور ان کے مشکلات و مسائل کے حل کے لئے ماضی میں کام کیا ہے اور آئندہ بھی یہ خدمت سرانجام دیتے رہیں گے۔اس سلسلے میں ہمار ی کوشش رہے گی کہ رمضان المبارک میں بھی تاجر برادری کو ریلیف فراہم کریں۔
انہوں نے کہاکہ شہید حاجی عطاء اللہ محمد زئی شہید محمد عالم جتک نے یہاں تاجر برادری کے لئے بڑے پیمانے پر کام کیا ان کے الجھے ہوئے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی اور ہمیشہ تاجروں کی سرپرستی کرتے رہے ہم ان کی مشن کو اسی طرح آگے بڑھاتے رہیں گے۔ آج اگر ارباب کمپلیکس کے تاجر برادری یا پورے خضدار کے تاجر برادری کے خلاف کوئی بولتا ہے۔
تو یہ ہماری خدمات سے خائف ہو کر بولتا ہے ہم نے خدمت کا اور تاجربرادری کی سرپرستی کا جو مشن لیکر آگے بڑھنے کا جو آغاز کیا ہے اسے منزل تک لیجانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے خضدار کے تاجربرادری اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں ہم متحد ہیں اور اس اتحاد و یکجھتی کو اسی طرح جاری و ساری رکھیں گے۔