کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے ضلع کوئٹہ میں دفعہ144نافذ کرتے ہوئے 5اور 5سے زیادہ افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کردی۔ اتوار کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ارشد مجیدکے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسزکے دوران۔
صحت عامہ کو لاحق خطرات کو مدنظررکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلوں کوبرقرار رکھنے کیلئے صوبائی حکومت ضلع کوئٹہ میں 5یا پانچ سے زائدافراد کے اجتماع ،دھرنے،ریلی ،جلسے پر 15روز کیلئے پابندی عائد کردی ہے پابندی کی جبکہ پولیس ،لیویز اور ضلعی انتظامیہ کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔
واضح رہے کہ آج بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرگرینڈالائنس نے وفاقی حکومت کے اعلان کردہ تنخواہوں میں25اضافے کی عدم فراہمی کے خلاف پیرکو ہاکی چوک پر دھرنے کا اعلان کررکھا ہے۔