کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر وباء کی شکل اختیار کر چکا ہے اس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر عوام کے مال وجان کے فوری اور بروقت تحفظ کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔
عوام کی بھرپور تعاون سے جلد اس مشکل وقت سے نکل جائیں گے، ہمیں کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت نور الحق بلوچ، کرنل نعیم و دیگر نے شرکت کی۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ کرونا وائرس کا خاتمہ صوبائی حکومت کی جانب سے دیے گئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد سے ہی ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اجلاس کو ہدایت کی کہ تمام سیکرٹریز اپنے سٹاف کو ماسک پہننے کا پابند بنائے اس کے علاوہ دکانوں اور شاپنگ مالوں میں بھی ماسک کا پہننا لازمی قرار دیا جائے۔