|

وقتِ اشاعت :   March 29 – 2021

کوئٹہ: نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں گرینڈ جرگے کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی،اجلاس میں مختلف تجاویز زیر غور لائی گئیں اور اہم فیصلے ہوئے۔

ترجمان سراوان ہاؤس کوئٹہ کے مطابق پیر کے روز نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں یوسف خان کاکڑ، پروفیسر حنیف بازئی، حضرت افغان، ٹکری شفقت لانگو، ربانی خان کاکڑ، نصیر احمد سارنگزئی، ظاہر دمڑ سمیت دیگر شریک ہوئے۔ اجلا س میں 31مارچ کو سراوان ہاؤس کوئٹہ میں صوبے کی بلاپیمودہ زمینوں پر قبائل کی ملکیت کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہونیو الے گرینڈ جرگے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔

اور انہیں حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں گرینڈ جرگے کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی زیر غور لائی گئیں۔اجلاس میں شریک قبائلی عمائدین وسیاسی رہنماؤں نے کہا کہ گرینڈ جرگہ بلوچستان کی موجودہ غیر یقینی صورتحال بالخصوص قبائل کی جدی پشتی اراضیوں کے حوالے سے درپیش چیلنجز سے نجات اور پرامن فضاء اور باہمی رابطے کی بحالی میں معاون ثابت ہوگا۔

اس موقع پر قاری اختر شاہ کھرل، ڈاکٹر محمد حسن، عباس لہڑی، عبدالرحیم ترین، ملک مصطفی کاکڑ، علاؤالدین کاکڑ ودیگر بھی موجود تھے۔ ترجمان سراوان ہاؤس کوئٹہ کے مطابق 31مارچ بروز بدھ صبح گیارہ بجے سراوان ہاؤس کوئٹہ میں ہونے والے جرگے میں شرکت کیلئے بلوچستان کے تمام اضلاع کے نمائندوں سے رابطے مکمل کرلیے گئے ہیں۔