|

وقتِ اشاعت :   March 29 – 2021

لورالائی: پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما و مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سینئر نا ئب صد سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصرنے کہاہے کہ صدارتی آرڈینینس جاری کرکے حکومت نے بااختیار اسٹیٹ بنک کی خود مختیاری ختم کر کے اسے آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا ملکی اداروں کی آزادی کو سلب کرنے کی پالیسی کو ہم رد کرتے ہیں اور سکے خلاف ہم بھر پور آواز اٹھائینگے ۔

یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے اپکو ڈکٹیٹر ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں انکی اداروں سے لڑائی شروع ہو چکی ہے اس سے قبل انکی الیکشن کمیشن کے خلاف محاز آرائی اور انسے مستعفٰی ہونے کا مطالبہ غیر آئینی تھا اب وہ اسٹیٹ بنک کے خلاف قومی اسمبلی اور سینٹ میں قانون سازی کرانے کے بجائے۔

انھیں ایک پھر صدارتی ارڈینیس کا سہارا لینا پڑا انہوں نے کہا کہ صدر اپنے اپکو پی ٹی ائی کا صدر ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ائین پاکستان میں صدر پورے ملک کا ہوتا ہے اور وہ حکومت کے اچھے اور برے کام کا بغور جائزہ لیکر فیصلے کرتے ہیں اور ہر سال قومی اسمبلی و سینٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرکے حکومت کا گائیڈ لائن اور ملک و قوم کو ایک نئی سمت فراہم کرتا ہے ۔

لیکن موجودہ حکومت نے صدر ہاوس کو بھی پی ٹی ائی اسلام آباد کے دفتر بنا دیا ہے انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے ایک چھوٹے سے عہدے کیلئے پی ڈی ایم کے پیٹ میں چھرا گھونپ دیا انہوں نے کہا کہ پی پی کو سینٹ کے اپوزیشن لیڈر کا اتنا ہی شوق تھا تو میاں نواز شریف سے رابطہ کرکے بات کرتے انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں سے مستعفٰی ہوئے بغیر حکومت نہیں جاسکتی۔

لیکن پی پی پی موجودہ جعلی اسمبلیوں کا سہارا لیکر اسکے اندر ہی تبدیلی لانے کی باتیں کرکے عمران خان کو مزید برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہے جس سے پی ڈی ایم کسی صورت اتفاق نہیں کریگی انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی سوچ ع فکر سے ہی ملک میں جمہوریت کو مظبوط بنایا جسکتا ہے اور ملک میں ائین و قانون کی عملی بالادستی قائم کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا جرم یہ ہے کہ ہم ملک کے تمام ائینی اداروں کو ائین پاکستان کے اندر کام کرنے کی بات کرتے ہیں جسپر ہماری قیادت اور خصوصی طور پر میاں نواز شریف پر غداری کا الزام لگا یا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں میاں نواز شریف نے سب سے زیادہ مسلح افواج کو تمام وسائل فراہم کیئے اور انکی بھر پور حوصلہ افزائی کرتے رہے۔

لیکن بد قسمتی سے انھیں ہر مرتبہ وزارت اعظمیٰ سے فارغ کیا گیا انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے سابق چیئرمیں شبر زیدی نے خود اعتراف کیا کہ میاں نوز شریف پورے ملک کو دبئی بنانے چاہتے تھے لیکن عمران خان کے پاس اب تک کوئی وژن ہی نہیں انہوں نے کہا کہ سی پیک کے مغربی روٹ کا نام و نشان تک نہیں بلوچستان کو اس حوالے سے لاوارث سمجھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی ضرور ائیگی عوام موجودہ حکومت کے خلاف ہو گئے ہیں ملک میں بجلی آٹا چینی چور سب آزاد ہیں اور حکومت کے مزے بھی لوٹ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کیلئے اگلے تاریخ کا اعلان رمضان سے قبل کر دیا جائیگا پی ایم ایل ن اور پی پی پی نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل رحمان سے اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے جسمیں پلان اور آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کیا جائیگا۔