اوستہ محمد: حکومت بلوچستان نے بر وقت گندم خریداری کے مراکز قائم کردئیے ہیں زمیندار وکاشتکاروں سیچالیس کلو دوہزار روپے فی من خریداری کا عمل صاف شفاف طریقے سے جاری ہے۔
ہمارا کوشش ہے کہ معیاری گندم کی خریداری کے ساتھ ساتھ چھوٹے کاشتکاروں کو ریلیف ملے ان خیالات کا اظہار پروجیکٹ ڈائریکٹر بلوچستان آصف خان ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر جمعہ خان اور اوستہ محمد پی سی انچارج ذوالفقار ہجوانی ہمراہ مختلف خریداری مراکز سنٹروں کا وزٹ کرنے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ کے ساتھ ملکر گندم کی نقل وحرکت پر مکمل پاپندی لگایا گیا ہیں۔
باہر گندم لیکر جانے والوں کے خلاف کاروائی کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا صوبے بھر میں دس لاکھ گندم تھیلے خریدنے کا ٹارگٹ دیا گیا جس کو پورا کرنے کیلئے اعلی کوالٹی کے گندم خریدنے کیلئے ڈویڑن نصیرآباد میں اوستہ محمد جھل مگسی ڈیرہ مراد جمالی تمبو اور دیگر علاقوں میں سنٹر انچارج کو سختی سے ہدایت کئے گئے ہیں وہ زمینداروں سے گندم کی خریداری کریں اور شکایات موصول ہونے کی صورت میں آفیسر کے خلاف کاروائی کیا جائے گا۔