|

وقتِ اشاعت :   March 31 – 2021

تربت: مرکزی جمعیت اہلحدیث بلوچستان کے صوبائی ناظم اعلیٰ مولانا عبدالغنی زامرانی نے کہاکہ جالگی باڈرکی بندش سے بلیدہ زامران سمیت کیچ کے عوام کو سخت مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

باڈروں کی بندش سے معیشت کا پہیہ نہیں چل سکتا، اس وقت کئی گھرانوں کی معیشت ایران سے متصل باڈروں پرچل رہی ہے، جالگی زامران باڈر سمیت کسی بھی باڈر کی بندش کے حق میں نہیں ہیں، حکومت اور ادارے سرحد کوبند کرکے عوام کو ان شبینہ کامحتاج نہ بنائیں، بلیدہ زامران سمیت مکران کی معیشت کا انحصار ایران سے متصل سرحدی باڈروں پر سے ہے اگر باڈر بندکیے گئے تو عوام بھوک سے مرجائیگا۔

بلیدہ زامران میں کوئی زریعہ معاش نہیں حکومت واداروں کوچاہیے کہ وہ عوام کے مشکلات کو سمجھتے ہوئے باڈروں پر نرمی کرکے باڈرز کھول دیے جائیں۔انہوں نیکہاکہ آئی جی ایف سی میجر جنرل ایمن بلال صفدر اور کمانڈنٹ بلیدہ و دیگر سے امیدہیکہ وہ علاقہ کی عوام کے مشکلات ومصائب کوسمجھتے ہوئے علاقہ کے لوگوں کے ساتھ تعاون کریں گے۔