|

وقتِ اشاعت :   March 31 – 2021

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنمائو سینٹ میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر میر طاہر خان بزنجو نے کہا ہے کہ حکومت مصمی اراردہ کرچکی ہے کہ عوام کی معشیت کو تباہ کرنا ہے اور ان کے معاشی قتل عام کرنا ہے۔

بلوچستان میں ایک گھنٹے بجلی کی فراہمی مضحکہ خیز ہے۔لیکن حکمرانوں کو زرا برابر بھی احساس نہیں کہ وہ کس حد تک بے ضمیر و بے احساس ہوچکے ہیں کیونکہ بلوچستان کی معشیت کا انحصار زراعت پر ہیں۔اور اس کو بجلی کی عدم فراہمی سے برباد کیا جارہا ہے۔جس کی نیشنل پارٹی مکمل مذمت کرتی ہے۔بیان میں کہاگیا کہ بلوچستان حکومت اور کیسکو کی زمیندار دشمن پالیسیوں نے صوبے کے فصلات اور کاشتکاری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

فصلوں کو بروقت پانی نہ ملنے سے فصل نہیں ہوگی جس سے زراعت سے وابستہ عوام کا شدید نقصان ہونے کے ساتھ ساتھ صوبے کی معیشت کو بھی شدید دھچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ کیسکو حکومت کی طرف سے واجبات کی عدم ادائیگی کا بہانہ بناکر عوام کو معاشی تنگدستی کی طرف دھکیل رہی ہے۔

دوسری طرف حکومت باتوں کی غازی بن کر گورننس کرنا چاہتی ہے۔جو افسوس کا مقام ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی زراعت سے وابستہ عوام کے ساتھ اور ان کو مکمل حمایت کی یقین دلاتی ہے۔