کوئٹہ: صوبائی ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کا احساس ہے اور ان کے مسائل کے مستقل حل کیلیے کوشاں ہے۔
انہوں نے دھرنے میں بیٹھے ملازمین سے کہا ہے کہ وہ اپنا احتجاج ختم کریں کیونکہ بلوچستان حکومت نے مختلف محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں کے جائزے کیلئے دس رکنی کمیٹی قائم کردی کمیٹی ملازمین کی تنخواہوں اور ان میں پائے جانے والے فرق کا جائزہ لیکر سفارشات مرتب کرے گی ۔
اور اس کو صوبائی کابینہ میں پیش کریگی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین ہوتے ہوئے اسٹیج پر اس طرح کا ماحول پیدا کرنا اور اشتعال انگیزی پیدا کرنا مناسب نہیں ہے۔ اگر ملازمین یہ رویہ بند نہیں کریگا تو اس کی ذمہ داری ان سب پر عائد ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین فوری طور پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرے اور کمیٹی کی سفارشات کا انتظار کریں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ملازمین کو مایوس نہیں کریں گے کیونکہ ملازمین صوبائی حکومت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔