|

وقتِ اشاعت :   March 31 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کچھی میں قیمتی پرندے کونج کے شکار پر پابندی عائد کردی گئی۔ڈپٹی کمشنر کچھی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہر سال ہزاروں کی تعداد میں کونج ہجرت کرکے بلوچستان کا رخ کرتے ہیں۔

جہاں ان کا غیر قانونی شکار کیا جاتا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے کونج کے شکار پر پابندی عائد کردی ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شکار کونج کی نسل کشی کے مترادف ہے، قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔