کوئٹہ: صوبائی وزیر خوراک سردار عبدالرحمن کھیتران نے دھرنے کے شرکا سے اپیل کی ہے کہ عوامی مفاد عامہ کیلئے دھرنا ختم کرے کورونا وائرس کی تیسری لہر سے حالات کے نازک ہونے کا خطرہ ہے۔
پہلے ہی کورونا وائرس سے ہمارے بچوں کا ایک سال ضائع ہوا ہے اگر کورونا بڑھی تو اس کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے، صوبائی حکومت کی ملازمین کیلئے تشکیل کردہ کمیٹی کا فیصلہ ملازمین کے حق میں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے بچوں کے تعلیمی سال ضائع ہوا ہے۔
کورونا کی تیسری لہر سے حالات کشیدہ ہو سکتے ہیں بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام دھرنا منتظمین سے درخواست ہے کہ وہ ملازمین اور عوام کے بہتر مفاد میں دھرنا ختم کرے۔
حکومت ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہیں اور مذاکرات کیلئے بنائی گئی کمیٹی کی جانب سے جو بھی فیصلہ ہوگا وہ ملازمین کے حق میں ہوگا انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز سے ایک بار پھر معاملات زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔