کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نومنتخب عہدیدارپسماندہ سماج کی علمی روشنیوں میں اضافہ کریں گے ۔
اپنے ایک تہنیتی پیغام میںنوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بلوچ اسٹودنٹس ایکشن کمیٹی کی نومنتخب چیئرپرسن ڈاکٹر صبیحہ بلوچ ،وائس چیئرمین شبیر بلوچ،سیکرٹری جنرل آصف بلوچ ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل خالد بلوچ اور سیکرٹری اطلاعات عارف بلوچ ودیگر عہدیداروں کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلوچ اسٹودنٹس ایکشن کمیٹی کے کامیاب کونسل سیشن کے نتیجے میں۔
نومنتخب عہدیداروں سے امید ہے کہ وہ پسماندہ سماج کی علمی روشنی میں اضافہ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے تاکہ لوگ نہ صرف اپنے مستقبل کا تعین علم کی روشنی سے کریںبلکہ اپنے وقار، قومی یکجہتی ، ترقی کے اصولوں کا بھی تعین کرتے ہوئے ایک خوشحال سماج مرتب کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔