|

وقتِ اشاعت :   April 2 – 2021

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی آرگنائزر اسد غنی بلوچ نے اپنے جاری کرد ہ بیا ن میں کہا ہے کہ بلوچستان کو تقسیم کرنے کی مذموم سازش سے وفاق باز نہیں آیا تو اسکے خلاف بلوچ قوم بھرپور سیاسی مزاحمت کریگی۔

وفاق کے غیر سنجیدہ رویوں کی وجہ سے بلوچستان شدید قسم کے احساس محرومی کا شکار ہے۔ وفاق اس طرح کے منفی رویوں سے اجتناب کرے جو بلوچستان کے گہرے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف فیڈریشن کی کمزوری کا باعث بنے۔

انھوں نے کہا ہے کہ بلوچ قوم کے ساتھ 70 سالوں سے ظالمانہ روش پر عمل پیرہ ہے۔ پہلے ون یونٹ کی شکل میں بلوچ قوم کے منشاء کو روند کر اپنے استحصالی پالیسیوں کو دوام بخشا گیا۔ اب بلوچستان کو تقسیم کرنے کے نت نئے منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے۔ ان سازشات کے خلاف بی ایس او پجار بلوچ عوام کے ساتھ مل کر منظم تحریک چلائیگی۔