مکران: کمشنر مکران ڈویژن شاہ عرفان نے کہا ہے کہ سرکاری محکموں کے افسرا ن گوادر میں عوامی فلاح بہبود کی جا ری ترقیاتی اسکیمات کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں ڈپٹی کمشنر آفس میں سرکاری محکموں کے افسران اور انتظامی افسران کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔
کمشنر مکران ڈویژن نے سرکاری افسران سے مخاطب ہوکر کہا کہ ڈی سی گوادر کے زیر نگرانی آپ کوعلاقے کے عوام کی خدمت جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ ٹائم پر پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے جو موقع اللہ نے میسر کیا ہے ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے گوادر کے عوام کو مستفید کرانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں ترقیاتی منصوبوں کیلئے سیکیورٹی یا فنڈز کا اگر کوئی ایشو ہوا تو ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ہرصورت دور کیا جائیگا۔
محکمہ مواصلات وتعمیرات کے روڈ اور بلڈنگ سیکشن کے انجینئرز نے کمشنر مکران کو عوامی فلاح بہبود اور وزیر اعلی پروگرام کے تحت ضلع گوادرمیں تعلیم صحت کے شعبوں میں بلڈنگز کی تعمیراسکولوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی،ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں 15کروڑ روپے کی لاگت سے جدید طرز کے ہسپتال کی تعمیر، کوسٹل ہائیوے سے ملحقہ سرحدی ایریا ز میں رابطہ سڑکوں کی تعمیراور گوادر نگور شریف سے سنٹ سر تک 54کلومیٹر شاہراہ کی اومانی گرانٹ کے تحت جاری۔
پر اجیکٹس پر پیشرفت اورماڑہ پسنی میں لنک روڈ زکی تعمیر سمیت زیر تکمیل اور پایہ تکمیل کو پہنچنے والے منصوبوں کی پراگریس سے تفصیلی طورپر آگاہ کیا گیا،گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر عطاء اللہ جوگیزئی نے 885.00 ملین کی لاگت سے کارواٹ انڈسٹریل زون میں 270ایکٹر پرانفراسٹرکچر کے بنیادی سہولیات کی فراہمی۔
100ملین کی لاگت سے جیڈا کے ہیڈکوارٹر بلڈنگ کی تعمیر، 9,714ملین کی لاگت سے گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ اتھارٹی کے پراجیکٹ سائٹ پرسیکیورٹی گارڈ روم ریسٹ ہاؤس کی تعمیر، اور وزیرا علی بلوچستان کے وژن کے تحت 80 ملین کی لاگت سے تربت اور پنجگور میں انڈسٹریل زون قیام کیلئے کنسلٹنسی کے ورک آرڈر جاری کرردیے گئے ہیں۔
انھوں نے کمشنر کو بریفنگ میں بتایا کہ GEIDA میں کام کرنے والے انجینئرز اور اسٹاف کیلئے رہائشی کالونی کی تعمیر کیلئے پی سی ون متعلقہ حکام کو منظوری کیلئے بھیج دی گئی ہے ایکسئن ایریگیشن جنید گچکی نے ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر نگرانی آب رسانی کے سسٹم کی بہتری کیلئے نئے ڈیمز کے زیر تعمیر منصوبوں اور ساحلی تحصیل پسنی کو سمندری کٹاؤ سے محفوظ رکھنے کیلئے پروٹیکشن بند کی تعمیرکے منصوبوں پر جاری پیشرفت اور دیگر امور سے کمشنر مکران ڈویژن کو آگاہ کیا گیا۔
ایکسئن ایریگیشن نے بریفنگ میں کمشنر کو بتایا کہ475 ملین کی لاگت سے ڈوسی ڈیم کا 74فیصد فزیکل پراگریس اور شنزانی ڈیم کے جاری منصوبے کا 48 فیصد فزیکل پراگریس ہوچکی ہے کے منصوبوں کی تکمیل سے گوادر کی ساحلی تحصیل پسنی اور نواحی علاقوں میں آب رسانی کی ترسیل میں بہتری اور آبی ذخائرکی ترقی سے گوادر اور کوسٹل ہائیوے پر شہری مقاصد اور صنعتی ترقی کیلئے پانی کی فراہمی کا ایشو مستقل بنیادوں پر حل ہوگا۔
ایکسئن پی ایچ ای نے بریفنگ میں کمشنر کو بتایا کہ ساحلی تحصیل جیوانی اور پشکان کو آکرہ کورڈیم سے پانی سپلائی کیا جارہا ہے جون تک ڈیم سے پانی کی سپلائی ممکن ہے انھوں نے کہا کہ سنٹ سر سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں جنریٹر مشینری پر چلنے والے ٹیوب ویلوں کوشمسی پر انرجائزیشن کی حکومت نے منظوری ہے لیکن گوادر شہر کو پانی کی فراہمی کے اہم ذرائع سوڈ کورڈیم۔
آکرہ کورڈیم اور ایف ڈبلیو او آر او پلانٹ ہیں لیکن پانی کی شارٹ فال کو دور کرنے کیلئے پمپنگ اسٹیشن کے سسٹم کو بہتر بنانا ہوگا،ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ریٹائرڈ عبدالکبیرزرکون نے پی ایچ ای کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سربندر اور تحصیل پسنی میں پانی کی سپلائی بہتر بنانے کیلئے پی ایچ ای افسران کو اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی۔