کوئٹہ: آل کوئٹہ رکشہ اتحاد یونین اور آل کوئٹہ رکشہ یونین کا ایک اہم اجلا س ماما عبد السلام بلوچ اور شاہ مراد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں دونون یونین کے تمام تمام مر کزی رہنماؤں نے شر کت کی۔
اجلاس میں دونوں یونینوں کے رہنماؤں نے بلو چستان گرینڈ لائینس کے پلیٹ فارم سے بلو چستان بھر کے ملازمین کے تار یخی دھر نے کی مکمل حما یت کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ صوبے بھر سے آئے ہوئے مز دور ملازمین نے اپنے حقوق کی خاطر ایک ہفتہ سے دھر نا دیا ہو ا ہے لیکن صوبائی حکومت ہٹ دھر می کا مظاہر کر رہی ہے جو کہ بلو چستان کے ملازمین کے سا تھ سا تھ ٹر انسپورٹر، تاجر، وکلاء اور صحا فی بر ادری کسی صورت قبو ل نہیں کرے گی۔
رکشہ یونینوں کے رہنماؤں نے اپنے مشترکہ اجلاس میں اکثریت رائے سے فیصلہ کیا کہ رکشہ یو نینز ملازمین کو کسی بھی لحا ظ سے تنہا نہیں چھوڑیں گے اگر صوبائی حکومت نے ملازمین کے جا ئز مسائل فو ری طورپر حل نہیں کئے۔
تو دونوں یونینوں کی جانب سے کل 4اپریل 2021 کو اسپنی روڈ بے نظیر پل سے ہزاروں رکشوں کے ہمراہ بلو چستان کے ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جلوس نکا لا جائے گا جو جوائنٹ روڈ، چمن پھا ٹک، پشین اسٹاپ، جی پی او چوک اور میٹر پو لیٹن لیا قت پارک کے سامنے ہو تا ہوا انسکب روڈ سے دھرنے میں شامل ہو گا۔