اسلام آباد : سپریم کورٹ نے خضدار میں اجتماعی قبروں اور بلوچستان لاپتہ افراد کے مقدمے کی سماعت نصر اﷲ بلوچ کی عدم موجودگی کی وجہ سے سولہ مار چ تک ملتوی کردی ہے اور بلوچستان حکومت کو ہدایت کی ہے کہ نصر اﷲ کو سپریم کورٹ تک آنے جانے کیلئے کرایہ اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں یہ ہدایت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربرہای میں 3 رکنی بنچ نے منگل کے روز جاری کی ہیں۔ عدالت کو بتایا گیا کہ وائس آف مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصر اﷲ بلوچ پیسوں کی کمی کی وجہ سے سپریم کورٹ نہیں آسکے ہیں اس پر عدالت نے بلوچستان کی حکومت کو ہدایت کی اسے ٹی اے ڈی اے دیا جائے اور سپریم کورٹ آنے میں مدد کی جائے مزید سماعت سولہ مارچ تک ملتوی کردی۔