کوئٹہ: صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے ترکی کے مدیر زراعت سے ملاقات کی اور انہیں وزیراعلی بلوچستان و صوبائی حکومت بلوچستان کی جانب سے نیک خواہشات کاپیغام پہنچایا اور انہیں بلوچستان کے دورے کی دعوت دی۔
ملاقات میں مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں ترکی کے مدیر زراعت نے بلوچستان حکومت اور وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے نیک خواہشات کے پیغام کو سراہتے ہوئے بلوچستان کے دورے کی دعوت بھی قبول کرلی، ترکی مدیر زراعت نے صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی کو یقین دلایا کہ وہ بلوچستان کا دورہ کرکے زراعت کے شعبے میں بہتری کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں زراعت کے شعبہ وسیع ہے جس میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا 70 فیصد انحصار زراعت اور لائیوسٹاک پر ہے مگربدقسمتی سے بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے زراعت کا شعبہ متاثر ہورہا ہے ترکی مدیر زراعت نے یقین دلاتے ہوئے کہاکہ ترک حکومت زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبے میں بلوچستان حکومت کے ساتھ زراعت کے شعبے میں ہر قسم کا تعاون کرنے کیلئے تیار ہے اور زراعت کی بہتری کیلئے نئے مشینری اور پلانٹس فراہم کیے جائیں گے تاکہ بلوچستان بھی زراعت کے شعبے میں خود کفیل ہو۔