|

وقتِ اشاعت :   April 6 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی گوٹھ اسماعیل چھلگری یونٹ بالاچ شاخ کے یونٹ سیکرٹری کاشف بلوچ، بابر بلوچ، رضا بلوچ، قربان بلوچ ، وسیم بلوچ اور کامریڈ مدثر بلوچ نے اپنے مشترکہ بین میں کہا ہے کہ موجودہ نا اہل سیکرٹری ایریگیشن بلوچستان کی موجودگی۔

میں پٹ فیڈر کینال کے کمانڈ کے کسانوں اور زمینداروں کا زرعی پانی بیرون پٹ فیڈر کینال کے زمینداروں کو غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کے عوض ان سے بھتہ لیکر چاول کی غیر قانونی فصلات کاشت کر وا رہا ہے، دوسری طرف 2010اور 2012کے خونی سیلاب اور طوفانی بارشوں کی وجہ سے پٹ فیڈر کینال میں اتنی سلٹ مٹی بیٹھ گئی ہے کہ کینال گڈو بیراج سے اپنے حصے کا مقررہ کوٹہ چھ ہزار سات سو کیوسک پانی حاصل کرنے کے بجائے۔

بمشکل تین ہزار کیوسک پانی لے رہا ہے اور اس تین ہزار کیوسک پانی میں سے بھی سیکرٹری ایریگیشن بلوچستان کے ایماء پر بیرون پٹ فیڈر کینال کے زمینداروں کو سینکڑوں غیر قانونی پمپنگ مشینوں کے ذریعے پانی فروخت کیا جاتا ہے۔

ہزاروں مظلوم کسانوں اور زمینداروں کی زرعی اراضی یقینا بنجر اور غیر آباد ہوںگے ، حالانکہ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ بینچ سبی مورخہ تیس دسمبر 2015کومزینداروں کے ایک پٹیشن پر فیصلہ سناتے ہوئے پانی فروخت کرنے کے روکنے کے احکامات صادر کئے تھے ۔