خضدار:خضدار کی لیڈی ہیلتھ ورکرز کا اسکیلز بڑھانے و دیگر مطالبات کے لئے احتجاجی مظاہرہ و ریلی، مظاہرین کی قیادت حبیبہ خاتون کررہی تھی۔ نیشنل پروگرام ایمپلائز ویلفیئریونین خضدار کی جانب سے نکالی گئی خواتین ہیلتھ ورکرز شامل تھیں۔ جنہوں نے خضدا رپریس کلب تک مارچ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھیں تھی جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔
مظاہرین سے حبیبہ خاتون حسنہ مینگل فریدہ رمضان صابرہ سلطان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہیلتھ ورکرز کافی مشکلات کے باوجود احسن انداز میں اپنی خدما ت سرانجام دے رہی ہیں اور چاہے حالات کیسے بھی ہوں ہم اپنی ڈیوٹی پر جاتے ہیں پولیوکمپیئن بھی خواتین ہیلتھ ورکرز چلارہی ہیں اس کے باوجود ہمیں ٹائم اسکیلز اور ترقیاں نہیں مل رہی ہے اور برسوں سے ہم اسکیلز کا مطالبہ کررہی ہیں۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تنخواہوں میں 25فیصد اضافہ کیا جائے انہیں 9اسکیلز دیا جائے سپروائزر اکاؤنٹ سپروائیزرز کو 14اسکیل دیاجائے اور ایل ایچ ایس اور ایل ایچ ویز کا پروفیشنل رسک الاؤنس کی منظوری دی جائے ایکٹنگ ایل ایچ ایز کی پروموشن کی منظوری دی جائے۔
انہوں نے کہاکہ جب ہم پولیومہم شہر قصبہ اور دیہاتوں میں چلاتے ہیں اس وقت ہمیں والدین کی جانب سے کئی سوالات اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کے باوجود ہم یہ ذمہ داری احسن انداز میں سرانجام دیتے ہیں تاہم حکومت کی جانب سے ہماری حوصلہ افزائی نہیں ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے انصاف سے کام لے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیئے گئے تو مجبور ہو کر پورے بلوچستان میں احتجاج کی راہ اپنائیں گے۔