کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر ڈاکٹر طاھر موسی خیل نے گرینڈ الائنس کے دھرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں پیرا میڈکس اور نرسنگ اسٹاف کی ہڑتال کی وجہ سے اسٹور بند اور مریضوں کو ادویات نہیں مل رہی۔
خاکروب بھی ہڑتال پر ہیں ایسے حالات میں مریضوں کے ساتھ آنے والے انکے تیماردار ڈاکٹروں سے لڑتے جھگڑتے رہتے ہیں حکومت دھرنے میں شامل ملازمین کے مطالبات تو تسلیم کرکے ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے فوری اقدام کرے۔
کیونکہ موجودہ صورتحال میں سرکاری ہسپتالوں میں فرائض سرانجام دینے والے ڈاکٹرز مشکل میں پڑگئے ہیں حکومت نے ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کوئی راہ نہ نکالی تو ڈاکٹرز بھی سرکاری ہسپتالوں کے تمام شعبے بند کرنے پہ مجبور ہوجائیں گے۔