کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلائو میں اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے میرج ہال 15روز کے لئے بند کردی گئیں، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ و قبائلی امور بلوچستان ارشد مجید کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت بلوچستان نے صوبے بھر کے میرج ہال ، بینکویٹ ہال 15دن کے لئے 20اپریل کو دوپہر 12بجے تک بند کردی ہیں۔
اعلامیے میں پولیس، لیویز، ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو پابند ی پر عملدآمد کروانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔دریںاثناء حکومت بلوچستان نے کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر بین صوبائی پبلک ٹرانسپورٹ 9اپریل سے ہفتے میں دو دن بند کرنے کا اعلان کردیا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بلوچستان میں کوروناوائرس بڑھتے ہوئے۔
کیسز کے پیش نظر حکومت بلوچستان نے 9اور 10اپریل سے بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ کو ہفتہ اور اتوار کے دن بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے پابند ی کا اطلاق پندرہ روز یعنی 26اپریل کی رات 12بجے تک رہے گاجس میں اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے ، اعلامیے کے مطابق گڈرز، فریٹ ،میڈیکل اور دیگر ایمرجنسی سروسز پر پابند ی کا اطلاق نہیں ہوگا ۔