|

وقتِ اشاعت :   April 8 – 2021

کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں گذشتہ ماہ کی نسبت کورونا کے کیسز میں چار گنا اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے،کسی علاقے میں کورونا کے کیسزبڑھنے پراسمارٹ لاک ڈائون کا آپشن استعمال ہوسکتاہے۔

یہ بات انہوں نے بد ھ کو آفیسرز کلب کوئٹہ میں پر یس کا نفر نس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں ایکٹیو کیسز کی تعداد میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے جن تعلیمی اداروں میں کورونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوں گے انہیں بند کیاجاسکتاہے،ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ رمضان المبارک میں منقفہ گائیڈ لائن پر عملدرآمد کروایاجائیگا بلوچستان بھر میں شادی ہال 15 روز کیلئے مکمل بند کردئیے گئے ہیں۔

نو اور 10اپریل کی درمیانی رات سے پبلک ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رہے گی عوام سے گزارش ہے کہ کورونا کی ایس او پیز پر عملدرآمد کریں کسی علاقے میں کورونا کے کیسزبڑھنے پر اسمارٹ لاک ڈاون کا آپشن استعمال ہوسکتاہے ۔

ترجمان حکومت بلوچستان نے مزید کہا کہ ملازمین کے معاملے پرکمیٹی تشکیل دی جاچکی ہے وہ معاملے پر غور کررہی ہے حکومتی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں بہتر فیصلہ کیاجائیگا۔