کوئٹہ: ایکشن کمیٹی متاثرین سریاب کے پریس ریلیز کے مطابق ایکشن کمیٹی متاثرین سریاب گائے خان چوک پر احتجاجی مظاہرہ 8 اپریل بروز جمعرات 12 بجے کیا جائے گیا جس اپنے مطالبات منوانے کیلئے آواز اٹھائی جائے گی۔
سریاب روڈ کے کی توسعی اور کشادگی سے کوئٹہ ترقیاتی عمل کے مخالف نہیں لیکن 30 / 40 سال سے کاروبار کرنے والی تاجروں کو کاروبار سے بے داخل کیا جا رہا ہے افسوس سے کہنا پڑتا ہے جو ریٹ دیا جا رہا ہے وہ کسی صورت قبول نہیں جو موجودہ مارکیٹ ریٹ ہے اس کے مطابق ریٹ دیا جائے لیکن ہم اپنی مشکلات سے حکومت وقت کو آگاہ کیا ہے کہ تاجر برادری کے نقصانات کا ازلہ کیا جائے۔
یا تو سریاب روڈ کی تاجر برادری اور مالکان کی نقصانات پورے دے جائے ہم دکان مالکان / جائیداد مالکان حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سرکاری اراضی پر دوکانیں دی جائیں موجودہ ریٹ 30000 فی فٹ ریٹ کے مطابق دی جائے۔
یا الٹرنیٹ جگہ دی جائے جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے اس وقت تک ہم احتجاج جاری ر کھیں گے تمام تاجر برادری اور متاثرین سریاب اور دکانداروں اور تمام سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ احتجای مظاہرہ میں بھر پور انداز میں شرکت کرے تاکہ ہم اپنا جائز مطالبہ حاصل کرسکے۔