|

وقتِ اشاعت :   April 8 – 2021

مستونگ: آل پارٹیز کا ایک اہم اجلاس بی این پی کے ضلعی صدر حاجی نزر محمدابابکی کے زیرصدارت بی این پی کے ضلعی سیکٹریٹ میں منعقد ہوا۔جس میں نیشنل پارٹی کے ضلعی صدرنواز بلوچ پیپلز پارٹی کے صدر محمد قاسم علیزئی جمعیت علماء اسلام کی عبوری کمیٹی کے ممبر مولوی عرض محمد جمعیت علماء اسلام پاکستان کے ضلعی امیر مولانا عبدالوحید ربانی کے علاوہ بی این پی کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری انجینئر امیر جان نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء میر سکندر خان ملازئی جمعیت کی تحصیل امیر مولوی عصمت اللہ سمیت آل پارٹیز کے رہنماوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

جلاس میں عوام کو درپیش مختلف مسائل زیر بحث آئے جس میں اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کی جانب سیآئے روز اپنے دفتر سے نئے نرخ نامہ جاری کرنے اور ان پر عمل در آمد کروانے میں مکمل طور پر ناکامی دکانوں میں نرخ نامہ آویزاں نہ کرنا جبکہ ڈپٹی کمشنرکی جانب سے حال ہی میں بغیر لوکل کمیٹی کے ایک جعلی لوکل سرٹیفکیٹ بنام صائمہ بلوچ دختر پسند خان کے نام سے جاری کرنا اور مسلسل آل پارٹیز کے جانب سے جعلی لوکل سرٹیفکیٹ جاری کرنے خلاف شکایات درج کرنے پر بھی جعلی لوکل کو منسوخ نہ کرنے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے مزکورہ لوکل کو جلد از جلد منسوخی کا مطالبہ کر دیا۔

علاوہ ازیں مستونگ میں ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کی ملی بھگت سے دودھ و دہی کے نام پر غیر ملکی پاوڈر لگاکر زہریلی دودھ بھیج رہیں جس سیمستونگ کے عوام میں مختلف قسم بیماریاں پھیل رہے ہے اورشہر بھر میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر بھی سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کاکوئی پرسان حال نہیں ہے پورا مستونگ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا ہیں۔

نااہل چیف آفیسر ٹاون کمیٹی ڈیلی ویجز ملازمین سے صفائی کاکام نہیں لے رہا ہیں کتا مار مہم کے نام پر صرف طفل تسلیوں سے کام لے رہا ہیں اور چھ ماہ پہلے کی کتا مار مہم کا فوٹو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرکے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں اور شہر میں آوارہ کتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے جو کسی بھی وقت بڑے المیہ کا سبب بن سکتا ہیں۔دریں اثناء آل پارٹیز کے رہنماوں نے مستونگ شہر میں سندھ بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں سے آئے ہوئے ۔

عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار عوام میں انفیکشن کی کیسز اور مختلف بیماریاں پھیل رہیں ہے مگر انتظامیہ خواب خرگوش سو رہا ہیں انکے خلاف کوئی ایکشن لینے والا نہیں ہیپبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے نااہلی کی وجہ سے ایک سال سے شہر کے مختلف کلیوں کے پانی کی نلکوں میں گٹر کا آلودہ پانی آرہا ہیں لیکن کوئی بھی زمہ دار آفیسر اس جانب توجہ ہی نہیں دیں رہا ہے۔

آل پارٹیز مستونگ کی جانب سے ان تمام ایشوز کے حل کے لیئے مستونگ انتظامیہ کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اپنی آمرانہ روش ترک کر کے اپنی فرائض اور زمہ داری احسن طریقے سے نبھائے۔

جس کے لیے وہ لاکھوں روپے کی تنخواں و مراعات لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ حل طلب تمام مسائل کی حل پر توجہ نہ دی گئی توضلعی انتظامیہ کے خلاف آل پارٹیز کی جانب سے احتجاجی تحریک کا شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔