اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چودھری سے کیمبرج یونیورسٹی کے سینئر سائنسدان ڈاکٹر یار جان بلوچ جن کا تعلق بلوچستان سے ہے نے ملاقات کی اس ملاقات میں دو طرفہ امور کے علاوہ پاکستان میں سائنس و ٹیکنا لوجی کے شعبے کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی گئی پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کا سماجی ، تعلیمی شعبے اور جدید ترین سائنسی ٹیکنالوجی کا روز مرہ کی زندگی میں اطلاق پر بھی بات چیت کی گئی۔
اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سیائنسد ان ڈاکٹر یار جان بلوچ نے پاکستان اور بلوچستان میں جدید سائنسی علوم کی تعلیم کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس ضمن میں اپنے ہرممکن تعاون اور معاونت کا یقین دلایا۔وفاقی وزیر نے ان کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ پوری قوم کو اس جیسے سائنسدان پر فخر ہے۔ بلوچستان کے سپوت کی سائنسی خدمات وریسرچ سے پاکستان ضرور مستفید ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے وسیع امکانات موجود ہیں جس کو بروئے کار لاکر صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کیا جاسکتا ہے۔ بلوچستان قدرتی معدنیات سے مالامال صوبہ ہے ۔
جس کے لیے غیر ملکی سائنس دانوں پر انحصار کیا جاتاہے لیکن اب ڈاکٹر یار محمد بلوچ جیسے اعلیٰ درجے کے سائنس دان کی خدمات حاصل کرکے صوبے کی قدرتی وسائل کو ترقی کے عمل میں شامل کی جائے گی۔