|

وقتِ اشاعت :   April 9 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ میں سرکاری ملازمین کے دھرنے پر پٹیشن کی سماعت ہوئی، سماعت چیف جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس کامران ملاخیل نے کی، پٹیشن راحب بلیدی ایڈووکیٹ اور نصیب اللہ ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

سماعت کےموقع پر ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان ارباب طاہر عدالت میں پیش ہوئے، سماعت کے دوران ایمپلائز گرینڈ الائنس کے عہدیدار اورنمائندے بھی عدالت میں پیش ہوئے،

عدالت نے ایمپلائز گرینڈ الائنس کے عہدیداروں کو جاری ہڑتال اور احتجاج ختم کرنے کی ہدایت کی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میٹرک کے امتحانات میں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کی جائے.