کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے رہنماء رکن صوبائی اسمبلی حاجی زابدعلی ریکی نے کہا ہے کہ رواں سال جون کے بعد بلوچستان اسمبلی میں ان ہائوس تبدیلی لارہے ہیں اسپیکر اسمبلی ان کے رفقا اپوزیشن اور دیگر ہم خیال سیاسی جماعتیں ہمارا ساتھ دیں گی۔
پیپلزپارٹی اور اے این پی کی بے وفائی نے پی ڈی ایم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اب بھی جمعیت اور (ن) لیگ ایک پیج پر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے کیاا نہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے واضح موقف پر تمام سیاسی جماعتوں کو پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر یکجا کیا جاتا تاہم افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے ساتھ چھوڑ دیا۔
جس کی وجہ سے ایک بڑی سیاسی اتحاد کو شدید نقصان پہنچا ہے مولانا فضل الرحمن کا واضح موقف تھا کہ جب تک انہیں استعفیٰ لکھ نہیں دیئے جاتے وہ اسلام آباد نہیں جاینگے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ حکومت سے عوام کو نجات دلانے کیلئے سیاسی جماعتوں کو ہی قربانی دینا ہوگی ۔
مگر پی ڈی ایم میں شامل چند جماعتیں اس فیصلے سے پیچھے ہٹ گئے تاہم یہ امر واضح ہے کہ جمعیت علماء اسلام اس وقت بھی موجودہ حکمرانوں کو گھر بجھوانے کیلئے سیاسی جمہوری جدوجہد کررہی ہے ۔
اور پاکستان مسلم لیگ (ن )بھی اس وقت جمعیت کے ہمراہ ہے ہم عوام کو اس نااہل نظام سے چھٹکارا دلانے کیلئے کوششیں کررہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ہماری یہ جدوجہد جلد اپنی منزل پالے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت عوامی مسائل کے حل میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے نان شبینہ کے محتاج لوگ سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیںمگر اہل اقتدار کے کام پر جوں تک نہیںرینگ رہی۔