گوادر: بورڈ آف انوسٹمنٹ کی پروجیکٹ مینجمنٹ کی تین رکنی ٹیم سی پیک کے تحت خصوصی معاشی زون (ایس ای زیڈ) کے قیام اور گوادر ماسٹر پلان کے تحت جاری صنعتی زون میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور دیگر امور کا جائزہ لینے کیلئے گوادر کے دو روزہ سرکاری دورے پرپہنچی پروجیکٹ ڈائریکٹر (CPEC. ICDP) بورڈ آف انوسٹمنٹ عاصم ایوب ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر عبدالسمیع ڈائریکٹر بورڈ آف انویسٹمنٹ آئی ایف سی کوئٹہ محمدریاض اور ڈپٹی ڈائریکٹر بورڈ آف انوسٹمنٹ اسلام آباد عدیل حسن چوہدری پر مشتمل وفد نے دورے کے موقع پر گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین نصیر کاشانی سے ملاقات کی۔
اور پورٹ کی اپریشنل سرگرمیوں سے متعلق آگاھی حاصل کی۔ وفد نے جی ڈی اے گوادر کے ڈی جی شاہ زیب کاکڑ سے بھی دوران ملاقات گوادر ماسٹر پلان کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق بریفنگ لی ۔ بورڈ آف انوسٹمنٹ کی ٹیم نے گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ اتھارٹی کے زیرِ تعمیر صنعتی زون اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی پراجیکٹ سائیٹ کیمپ آفس کا بھی دورہ کیا۔
ایم ڈی گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی عطااللہ جوگیزئی نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کی ٹیم کو پروجیکٹ سائیٹ پر خوش آمدید کہا ۔ اور اُنہیں گوادر انڈسٹریل زون میں صنعت کاروں کو سہولیات کی فراھمی کیلئے ون ونڈو سہولت کاری کے فیسیلیٹشن سینٹر کے قیام اور ایک ارب روپے کی لاگت سے انفرا اسٹریکچر کے بنیادی سہُولیات فراھمی کے تیزی سے جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بورڈ آف انوسٹمنٹ کی ٹیم کو بتایا گیا کہ تین ہزار ایکڑ اراضی پر مشتمل کارواٹ انڈسٹریل اینڈ پروسسینگ زون کے توسیعی منصوبے کے تحت مزید ایک ھزار ایکڑ اراضی حا صل کی جاری رھی ھے۔ بریفنگ میں ایم ڈی جیڈا نے بتایا کہ 450 ملین لاگت کے ترقیاتی کام کامیابی سے پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں۔ یومیہ دو لاکھ گیلن پانی انڈسٹریل زون کیلئے فراھمی کی سہولت کے علاوہ ڈی سیلینیشن پلانٹ بھی موجود ھے۔
صنعت کاروں کو صنعتی مقاصد کیلئے پانی اور بجلی کی مستقبل کی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ھوئے گوادر ماسٹر پلان کیتحت طویل مدتی پالیسی اور میکانزم کی منصوبہ بندی کی گئی ھے۔ اُنہوں نے بتایا کہ 270 ایکڑ اراضی پر ماڈل پروجیکٹ کے طور پر انفراسٹریکچر کے سسُٹم کی بحالی اور 34 کروڑروپیکی لاگت سے انڈسٹریل لینڈ لیویلنگ سڑکوں کی بلیک ٹاپنگ اسٹریٹ لائیٹ کی تنصیب جیڈا کے ھیڈ کواٹر بلڈنگ کی تعیمرجدید سیکورٹی سرویلنس سسٹم پر مشتمل سیکیورٹی گارڈز رومز بلڈنگز کی تعمیر سمیت سات ڈیولپمنٹ پیکجز پر تیزی سے عمل درآمد جاری ھے۔
بورڈ آف انوسٹمبٹ کی ٹیم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خصوصی احکامات کی روشنی میں الاٹیز سے واجبات کی وصولی کیلئے نوٹسز اجرا کئے گئے۔ اقساط کا میکانزم متعارف کرانے سے جیڈا نے 75 کروڑ روپے کی ریکوری کی ھے۔ لیکن پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی کی وجہ سے صنعت کاری کے شعبے کو فروغ نہیں مل رھا ھے۔
اُنہوں نے بتایا کہ لاھور سمیت ملک کے دیگر صوبوں کے صنعت کار یہاں کے مقامی صنعت کاروں کے ساتھ حکومت کی جانب سے مستقبل کے صنعتی شہر گوادر کے مقامی صنعت کار الاٹیز کے ساتھ جوائنٹ وینچر ایونٹ اور سرمایہ کاری کیلئے حکومتی طریقہ کار کی سہولت سے مستفید ھونے کے خوائش مند ھیں۔ لیکن الاٹیز کیلئے پلاٹ کی ٹرانسفر پرپابندی کی وجہ سے وہ اس معاشی ترقی کے عمل میں اپنا رول بہتر طریقے سے ادا نہیں کرسکتے۔
اُنہوں نے بتایا کہ گوادر میں سی پیک کے تحت صنعتی زون کو300 میگاواٹ بجلی فراھمی کا منصوبہ 2023 تک چائنا کول پاور پروجیکٹ مکمل ہوگا۔ چیف کیسکو بلوچستان کے ساتھ ھماری تین میٹنگز ھو چکی ھیں۔
گوادر انڈسٹریل زون و ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں دستیاب بجلی فراھمی کے 132 کے وی گریڈ اسٹیشن کو اپ گریڈ کرکے 40 میگاواٹ کی بجلی فراھمی دوسرا آپشن نیشنل گریڈ بیسیمہ سے لنک کرنے اور کول پاور پروجیکٹ سے بجلی فراھمی کی چیف نے ھمیں یقین دھانی کرائی ھے۔ اسپیشل اکنامک زون کے قیام کے حوالے سے بورڈ آف انوسٹمنٹ کی ٹیم کو ایم ڈی جیڈا نے بتایا کہ ھم نے خصوصی معاشی زون کیلئے مطلوبہ اراضی کی سمری بورڈ آف ریونیو حکومت بلوچستان کو منظوری کیلئے بھیج دی ھے۔ اُنہوں نے بریفنگ میں بورڈانوسٹمنٹ ٹیم کو بتایا کہ سی پیک آنے کے بعد مکران ڈویژن کے دیگر علاقوں کو صنعتی ترقی کے اس عمل میں شامل کرنے کیلئے تر بت اور پنجگور میں بھی ایک ایک ھزار ایکڑ اراضی پر پر مشتمل صنعتی زون کے قیام کی حکومت نے منظوری دی ھے۔
اور 100 ملین کی لاگت سے کنسلٹنسی کیلئے ملک کے معروف فرموں کی خدمات حاصل کی گئی ھیں۔ اس موقع پر اُنہوں نے بورڈ آف انوسٹمنٹ ٹیم کے ممبران کو پروجیکٹ سائیٹ کے مختلف سیکشن میں ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کروایا گیا۔ اس موقع پر بورڈ آف انوسٹمنٹ کی ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ اسپیشل اکنامک زون کے قیام سے سی پیک کے صنعتی علاقوں میں سماجی و اقتصادی ترقی اور قدرتی وسائل میں پاکستان کی معیشت کی پائیدار و طویل مدتی نمو میں بدل کے رکھ دے گی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر بورڈ آف انویسٹمنٹ نے کہا کہ بلوچستان میں بوستان اسپیشل اکنامک زون کیلئے حکومت نے 2.5 بلین روپے کی منظوری دی ھے۔ بلوچستان میں بے پناہ صنعتی ترقی کی گُنجائیش موجود ھے۔ ھمیں اگلے 30 سالوں کی منصوبہ بندی کرنا ھوگی۔حکومت پہلے ہیSEZs کو جلد از جلد افادیت کی فراہمی کو یقینی بنانے کا عزم کر چکی ہے۔ ملک میں صنعت کاری کو فروغ دینے کے لئے SEZ قانون میں ترمیم کی جارہی ہے۔
کاروباری دوست پالیسیاں تشکیل دینے اور SEZs کے لئے مراعات پیکیج پر کام جاری ہے گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ایم ڈی عطاء اللہ جوگیزء نے اس توقع کا اظہار کیا کہ سی پیک کی اہمیت کے تناظر میں خصوصی معاشی زون (ایس ای زیڈز) کاقیام قدرتی وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنائے گا اور چین پاکستان کاروباری روابط کو بہتر بنائے گا۔