|

وقتِ اشاعت :   April 10 – 2021

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے گزشتہ اڑھائی برس کے دوران 17985بے روزگار افراد کو نوکریاں دیں ۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی، وزیراعلیٰ نے اعداد و شمار شامل کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے گزشتہ اڑھا ئی برسوں میں اب تک 17985افراد کو مختلف محکموں میں نوکریاں دیں جن میں پولیس میں 4229، صحت میں 4224، ثانوی تعلیم میں 4406لیویز میں 3460 ملازمتیں شامل ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم میں 289،پی ایچ ای میں 236،محکمہ محنت و افراد ی قوت میں 216،جیل خانہ جات میں 205،ماہی گیری میں 167،بورڈ آف ریونیو میں 107، زراعت میں 105،بلدیات و دیہی تری میں 71،بہبود آباد میں 40،ثقافت میں 34،مذہبی امور میں 32،پراسیکیوشن میں 28،خوراک میں 27، جی ڈی اے میں 23،آبپاشی میں 19،سماجی بہبود میں 16،خزانہ میں 14،منصوبہ بندی و ترقیات میں 13،ڈائریکٹریٹ آف پیرول میں 8، لائیوسٹاک میں 8،قانون میں 5، بی سی ڈی اے میں2جبکہ محکمہ توانائی میں 1بے روزگاری افراد کو ملازمتیں دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ اعداد وشمار جاری کرنے کے بعد مجھے امید ہے کہ بہت سے شکوک و شبہات دور ہونگے ایک اور ٹوئٹ میں وزیراعلیٰ جام کمال خا ن نے شہزادہ فلپ کی وفات پر انکے خاندان اور برطانیہ کی عوام سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی کے دوران شاندار خدمات سرانجام دیں انکے خاندان اور برطانیہ کے عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ۔