کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر نائب صدر سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ ناگ رخشان اور پنجگور میرا دوسرا گھر ہے یہاں کے لوگوں سے خونی رشتہ ہے ناگ رخشان اور پنجگور کے عوام کا مجھ پر احسانات ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے پنجگور میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق تحصیل ناظم پنجگور پھلیں بلوچ کے بھائی اور ناگ رخشان میں میر رحیم خان ساسولی کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد پنجگور اور ناگ رخشان میں علاقائی معتبرین سے ملاقات کے دوران کیا۔
اس موقع پر میر حمزہ نوشیروانی، حاجی میر عبیداللہ نوشیروانی، میر مختیار کبدانی ودیگر موجود تھے میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ جس طرح ناگ رخشان اور پنجگور کے معتبرین نے میرا جو استقبال اور عزت دیا میں سلام پیش کرتا ہوں حالانکہ میں صرف فاتحہ خوانی پر گیا تھا لیکن لوگوں نے پیار اور عزت دیا میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ خاران پنجگور ناگ رخشان بیسمہ، گڈانگ ماشکیل واشک کے عوام نے ہمیشہ ہمیں عزت دیا ہے ۔
میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ لوگوں کو محبت کا ہمیں احساس ہے میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا میں خادم خاران ہوں خاران کے ساتھ ضلع واشک اور پنجگور کے عوام کے ہر دکھ درد میں برابر شریک رہا ہوں، میر عبدالکریم نوشیروانی نے اس موقع پر علاقائی معتبرین سے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔