|

وقتِ اشاعت :   April 10 – 2021

کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ شاہراہوں کی تعمیر سے علاقے میں معاشی اقتصادی اور معاشرتی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے ساتھ ساتھ عوام کو روزگار کے نئے مواقع بھی میسر آتے ہیں۔

اور جدید زرعی علاقے کے عوام کے معیار زندگی میں معاون ثابت ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تربت بلیدہ شاہراہ کی تعمیراتی کام سے متعلق ایک بیان میں کیا صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت جام کمال خان کی سربراہی میں تمام علاقوں کی یکساں ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے جس کی زندہ مثال تربت بلیدہ شاہراہ کی تعمیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ علاقے کے عوام کی بلاامتیاز ترقی کے لیے کوشاں ہیں اور بہت کم عرصے میں بلیدہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ علاقے میں تباہ حال تعلیمی اداروں کی مرمت تزئین و آرائش اور بحالی کا کام زوروں پر جاری ہے۔

اور اب تک درجنوں اداروں کی بحالی کا کام مکمل کیا جا چکا ہے علاقے میں منشیات کی لعنت میں مبتلا افراد کی بحالی کے لیے ادارے کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے اور عوام کو معاشی سہولیات کی فراہمی کے لیے آپ نوشی تعلیم آمد و رفت و دیگر سکیمیں زیرتکمیل ہیں صوبائی وزیر نے کہا کہ علاقے میں تفریحی مقامات کی مرمت اور بحالی کا کام بھی جاری ہے بلیدہ میں اب تک مکمل کیے گئے اور زیر تکمیل اسکیموں کی نظیر ماضی میں نہیں ملتی۔