|

وقتِ اشاعت :   April 10 – 2021

کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے ترجمان لیا قت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اگر عوام نے احتیاط نہ کی اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی نہ بنایا تو مجبورا ًسخت فیصلے کرنا پڑیں گئے ۔

یہ بات انہوں نے ہفتہ کو آفیسرز کلب کوئٹہ میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ترجمان کا کہنا تھاکہ کورونا کی تیسری لہر کے دوران بلوچستان میں صورت حال گھمبیر ہو تی جارہی ہے بلوچستان میں ہفتہ اور اتوار کے روز پبلک ٹرا نسپو رٹ 15یوم کے لئے بندرہے گی 15 دن کے لئے شادی ہال بند رہیں گے انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں چار ماہ کے مقا بلے میں کورونا کی شرح زیادہ ہے۔

یہاں تک کہ تعلیمی اداروں میں کورونا کے کیسزرپورٹ ہورہے ہیں عوام سے التماس ہے کہ کور ونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں انھوں نے انتباہ کیاکہ کورونا کی صورتحال مزید گھمبیر ہوئی تو لا ک ڈاون کی طرف جا سکتے ہیں۔

ڈیٹا کے مطابق ملاز مین کے دھرنے کے باعث کورونا کیسز بڑھے ہیں عوام کے تحفظ کے لئے حکومت کے پاس سمارٹ لاک ڈاون کی پالیسی ہے رمضان میں عوام کو پریشان کرنا نہیں چاہتے لہذا وہ احتیاط کریں عوام ماسک کا استعمال کریںسماجی فاصلہ اختیار کریں۔