|

وقتِ اشاعت :   April 10 – 2021

کوئٹہ: بلو چستان بار کونسل کے وائس چیئر مین قاسم علی گاجیز ئی نے کہا ہے کہ وفا قی حکومت کی جانب سے آر می کے خلاف بات کر نے پر سزا کی تجویز کو مسترد کر تے ہیں جب سے سپریم کورٹ بنا ہے کہ آج تک بلو چستان سے سپریم کورٹ میں کوئی بھی بلوچ اور پشتون کی Elevationنہیں ہو ئی اور موجود سپریم کورٹ میں بلو چستان سے نمائند گی نہ ہو نے کی برابر ہے ، سرکٹ پینچ سبی ،تربت کو ریگو لر اور لو رالائی ، خضدار پینچ کو بھی فعال کیا جائے۔

اگر ہمارے مطالبات حکومت وقت نے تسلیم نہیں کئے تو ہم احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو چیئر مین ایگز یکٹیو کمیٹی محمد ایوب ترین، ممبر ایگز یکٹیو کمیٹی راحب خان بلیدی ، ممبر ایگز یکٹیو کمیٹی امان اللہ کاکڑ، ممبر پاکستان بار کونسل منیر احمد خان کاکڑ، عبد الباسط شاہ ایڈووکیٹ ، اکر م شاہ، محراب خان سمیت دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پر یس کلب میں پر یس کانفر نس کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہاکہ بلو چستان میں ریٹائر ڈ ججز کو دوبارہ تعینات کیا جا رہا ہے جوکہ وکلاء کے سا تھ زیا تی ہے ،بلو چستان ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد 15ہے جبکہ اس وقت صرف 10ججز کام کر رہے ہیں بلو چستان کے ججوں کی تعداد میں میرٹ کی بنیاد پر وکلاء کو تعینات کیا جائے انہوں نے کہاکہ وفا قی حکومت کے زیرا نتظام ایڈ یشنل اٹارٹی جنرل، ڈپٹی اٹارٹی جنرل جوکہ چاروں سرکٹ بنچوںپر میں تعینات ہو نے لا زمی ہیں۔

لیکن بلوچستان میں اس وقت صرف 5لاء آفیسرز کام کر رہے ہیں جوکہ تعدادمیں ناکا فی ہے ،بلو چستان بار کو نسل کر پشن ، اقر باء پر وری ، تعصب کو فر وغ دینے والے ججز کے خلاف جو ڈیشل کمیشن آف پا کستان میں ریفر نس دائرکرے گی۔انہوں نے کہاکہ وفا قی حکومت کی جانب سے آر می کے خلاف بات کر نے پر سزا کی تجویز کو مسترد کر تے ہیں اس کو آئین سے متصادم تجویز قرار دیتے ہوئے اسے فوری طورپر واپس لینے کا مطا لبہ کر تے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بلو چستان کے وکلاء ملک کے اندر آئین اور قانون کی بالا دستی ، وکلاء کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے بلو چستان کے وکلاء جسٹس قا ضی فائز عیسیٰ کے سا تھ کھڑے ہیں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ہر سا زش کو ناکام بنا تے ہوئے اپنی جدو جہد جا ری رکھیں گے۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلو چستان سمیت حکومتی نمائند گان سے ملا قاتیں کر کے وکلاء قانونی زمین ، لائر ز ویلفیئر فنڈ کی تشکیل ،Skill devolpment fund کی فراہمی ، پر و سکیو شن اور دیگر محکموں میں لاء آفیسر کے مستقلی اور بلو چستان ہائی کورٹ۔

خضدار، لو رالائی، سبی، تر بت میں لاء آفسروں کی تعینا تی سے متعلق آگاہی فراہم کر تے رہے ہیں لیکن ابھی تک اس پر کوئی پیش و رفت نہیں ہو ئی اگر حکومت نے ہما رے تمام مطالبات جلد پورے نہیں کئے تو بار با ڈیز احتجاج کر نے کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔