|

وقتِ اشاعت :   April 10 – 2021

کوئٹہ:حکومت بلوچستان نے گراں فروشوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے کوئٹہ میں اشیاء خردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کر کے شہر یوں پر مہنگائی بم گرا دیا، تفصیلا ت کے مطابق ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ کامرس و چیئر مین ضلعی پرائس کنٹر ل کمیٹی کوئٹہ نے ماہ رمضان کے لئے اشیاء خورد ونوش کا نیا نرخ نامہ جاری کردیا جس کے مطابق بکر ے کے گوشت کی قیمت بڑھا کر 1100روپے فی کلو مقرر کردی ۔

جبکہ دنبے کا گوشت 850روپے فی کلو،بیف بغیر ہڈی کے 580جبکہ ہڈی والا گوشت 480روپے، اسی طرح دال مونگ کی قیمت 240روپے،دال چنا 230روپے،دال چنا (نارمل)140روپے ، دال مصور (پالش) 160،دال ماش (اسپیشل)290،دال ماش (نارمل ) 260، سفید چنا (ایرانی) 120، سفید چنا ( ترکی) 130،سفید چنا( امریکی)160،سفید لوبیا 180، لال لوبیا180، لال لوبیا(کمانڈو)215،سپر کرنل باسمتی چاول۔

(اسٹیمڈ)180، سپر کرنل باسمتی (پلین)160،باسمتی پرانا چاول110،باسمتی ٹوٹا چاول 100،باسمتی ٹوٹا چاول (ایری) 65،برانڈڈ گھی 245، مقامی گھی 190 روپے فی کلو مقرر کردئیے جبکہ آئل برانڈڈ 230-250، دودھ (ڈیری فارم)107،دودھ (ریٹیلر)120روپے فی لیٹر، 250گرام روٹی 20روپے ، چینی اور مرغی اوپن مارکیٹ ریٹ پر فروخت کرنے کی ہدایت جاری کردی ۔

نیا نرخ نامہ رمضان المبارک کے دوران نافذ العمل رہے گا، عوامی حلقوں نے نئے نرخ نامے کو حکومت کے گراں فروشوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے سے تشبیح دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نرخ نامے پر فوری طور پر نظر ثانی کی جائے بصورت دیگر مہنگائی کا نیا طوفان جنم لیگا ۔