|

وقتِ اشاعت :   April 13 – 2021

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر میر کبیر احمد محمد شہی نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کا مقصد بااختیار و خود مختیار صوبے کاہے لیکن اس ملک میں وفاق کے اصل مقصد کو بالائے طاق رکہا گیا اور اس کو استحصال،ناانصافی نابرابری اور دوسرے کے وسائل پر قابض ہونے والے منفی عمل سے نوازیا گیا۔

73 کا آئین کو روندنا طاقتور کا تسلسل رہا۔انہوں نے کہا کہ جمہوری قوتوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد 18ویں ترمیم کو دونوں ایوانوں سے متفقہ طور پاس کرکے آئین کا حصہ بنادیا گیا لیکن 18 ویں ترمیم طاقتور طبقات کو ہضم نہیں ہورہا ہے۔اور اس کو رول بیک کرنے کی منفی کوشش کیجارہی ہے۔نیشنل پارٹی جمہوری قوتوں کے ساتھ ملکر 18 ویں ترمیم کو رول بیک کرنے والوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام معروف دانشور آغا گل،ینگ ڈاکٹرز ڈاکٹر شاہد لانگو و ڈاکٹر امجد مستوئی کی نیشنل پارٹی میں شمولیت اور ریحان مری و انکی دوستوں کی بی ایس او پجار میں شمولیت اور بی ایس او پجار کوئٹہ زون کے نئی کابینہ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر بی ایس او پجار کے چیرمین واجہ زبیر بلوچ نیشنل پارٹی کے خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی۔

ممبران مرکزی راحت ملک نیاز بلوچ میران بلوچ چیرمین اسلم بلوچ،پارٹی کے سنئیر رہنماء آغا گل،ڈاکٹر کہور خان بلوچ صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد بلوچ،ڈاکٹر شاید لانگو،ضلعی فنانس سیکرٹری سعید سمالانی رابطہ سیکرٹری نعیم بنگلزئی یوتھ سیکرٹری جلیل ایڈوکیٹ بی ایس او پجار کے زونل صدر عمیر بلوچ نے بھی خطاب کیا۔نظامت کے فرائض ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری نے سرانجام دئیے۔

اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان علی احمد لانگو،فدا جان بلیدی،رزاق پندرانی،گہرام مری،بی ایس او پجار کے ممبر مرکزی کمیٹی آغا سلمان شاہ ریحان مری سمیت دیگر موجود تھے۔مقررین نے کہا کہ نیشنل پارٹی پی ڈی ایم کی تشکیل و تخلیق کار ہے۔جو ملک میں جمہوریت و آئین و قانون کی بالادستی کی جنگ سے نبردآزما ہے۔دوسری طرف ایسی بھی جماعت ہے جو باپ بنانے میں شریک جرم رہا۔

اور اب گناہ کا کفارہ کیے بغیر باپ کو اکیلے کسی اور کے سر توپ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی آئین کو بالادست سمجھتی ہے اور آئین کی روح سے پارلیمنٹ کی سپریم ہے۔

لیکن اس سپریمسی کو روندا گیا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام اور آئین و قانون کی حکمرانی کو بروئے کار لانے کیلئے سیاسی جمہوری جدوجہد کررہی ہے۔کیونکہ ملک و عوام کی بقاء کا واحد راستہ آئین کی بالادستی سے ہے۔