|

وقتِ اشاعت :   April 13 – 2021

کوئٹہ:وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا بلوچستان کی سمندری حدود میں غیر مقامی ٹرالرز کی غیرقانونی آمد اور مچھلیاں پکڑنے کی سرگرمیوں کا سختی سے نوٹس

وزیراعلی نے غیرقانونی ٹرالنگ کے عمل کے مسلسل جاری رہنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے سیکریٹری ماہی گیری کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرنے کی ہدایت

وزیر اعلی جام کمال نے کہا کہ اب تک اس غیر قانونی عمل کو روکنے کے لیے محکمہ ماہی گیر نے کوئی عملی اقدام کیوں نہیں کیا؟

اگر محکمہ اسں معاملے کا کوئی حل نہیں نکال سکتا تو قانونی کارروائی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ٹرالنگ ماہیگیروں کی معاشی تباہی کا سبب بن رہی ہے۔

اپنی سمندری حدود میں غیر قانونی ٹرالنگ کی روک تھام اور ماہی گیروں کے نقصان کے تدارک کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔