|

وقتِ اشاعت :   April 13 – 2021

حب میں فٹبال میچ کے دوران گراؤنڈ میں دھماکے سے 7 افراد زخمی ہوگئے۔

 پولیس کے مطابق حب کے الٰہ آباد ٹاؤن کے فٹبال گراؤنڈ میں فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جاری تھا کہ دھماکا ہوگیا۔

دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں گورنمنٹ جام غلام قادراسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ فوری طور پر دھماکےکی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرکے علاقےکو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔