کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماممبرمرکزی کمیٹی چیئرمین جاویدبلوچ ضلع کوئٹہ کے فنانس سیکرٹری حاجی فاروق شاہوانی نے گزشتہ روزمستونگ میں عوامی پارک کامعائنہ کیاپارک جو ڈی سی مستونگ کے بالکل سامنے قومی شاہراہ پرواقع ہے جوضلع مستونگ ڈی سی آفس سمیت دیگرانتظامی دفاترکے راستے پرہے لیکن یہ پارک تھااتمبل خانہ جس میں صرف چاردیواری وجودرکھتاہے۔
باقی پارک وتفریح کے لوازمات کادورتک کوئی واسطہ نہیں جوایک قابل تشویش عمل ہے کہ ضلعی ہیڈکواٹرجوڈی سی کے روزگزرنے کے باوجودعدم توجہی کاشکارہے تو باقی ضلع کی کیاانتظامی پوزیشن ہوگاکیونکہ ضلعی انتظامیہ کی سربراہ کی بابت بہت سے قصیدے سننے میں ہے لیکن ان کی کارکردگی کامعازنہ بطورنمونہ پارک کازبوحالی سے بڑھ کرکوئی ثبوت نہیں ہوگاویسے لیویز بھرتی میں ظاہری توایمانداری میرٹ کاشوررہاہے۔
لیکن یہ میرٹ باقی محکموں میں بھی اسی طرح ایمان کے تحت سفارش کے زیراثرہے جبکہ تعلیم صحت پانی زراعت گلہ بانی روزگارامن بجلی گیس سمیت زندگی ضلع میں ماسوائے ڈی سی ہاس اوردفترکے کہیں اوردکھائی نہیں دیتے جبکہ اس بابت نکتہ اعتراض پرمختلف سمت سے ٹھیکہ داردفاع میں سردھڑکی بازی لگاکرروایت حقوق علاقائیت تک بھول جاتے ہیں۔
لیکن عوام کی دادرسی کی خاطرعملی اقدام پرطشم پوشی مستونگ کیساتھ انتہائی ظلم ہے آخرکیونکربلوچستان کوگنگے اوربہرے طرزحکمرانی پرمامورکیاجارہاہے ترقی وخوشحالی کایہ منظرہے کہ جنوب وشمال پربلوچستان کی تقسیم سی پیک پرناکامی کے بعدبغض میں بلوچ قوم کودیوارسے لگایاجارہاہے بلوچستان کاسارامنظردرحقیقت لاقانونیت بدامنی سیاسی ومعاشی تباہی سے دوچارہیں جہاں کاروباروسیاست کیلئے بیرون بلوچستان سے لوگوں کوکھپایاجارہاہے ۔